ریاض۔۔۔۔یونان میں شرپسند عناصر گروپ ’’روبی کوناس‘‘ نے ایتھنز میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ گروپ نے مختلف قسم کے بم سفارتخانے کی عمارت پر پھینکے۔ گارڈز کے روم اور سفارتخانے کی دیوار پر رنگ انڈیل دیا۔ یونان کے سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔وڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ 6حملہ آور ہیٹ لگائے ہوئے ہیں اور وہ سنگ باری کرکے سفارتخانے کی کھڑکیاں توڑ رہے ہیں۔ یہ گروپ ماضی میں متعدد سفارتخانوں ، سیاسی تنظیموں، بینکوں اور مقامی و بین الاقوامی ایجنسیوں پر حملے کرچکا ہے۔