مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس نے صبح سویرے سیکیورٹی آپریشن کرکے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 399تارکین کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کا فیصلہ رات ڈیڑھ بجے کیا گیا۔ فجر سے قبل کارروائی شروع کی گئی۔ مختلف ممالک کے 399غیر قانونی تارکین اور فوجداری جرائم میں مطلوب متعدد افراد پکڑ لئے گئے۔