Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں خسارہ ، 14ارب ریال ڈوب گئے

    گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل تیزی کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ خسارے میں چلی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 9.79پوائنٹس کی کمی کے بعد 7075.72پوائنٹس پر بند ہوئی  دیگر اشاریئے مثبت زون پر بند ہوئے۔سودوں  اور حجم میں بالترتیب 9.5فیصد  اور 9.8فیصد اضافہ ہوا۔ کاروباری مالیت 7.4فیصد فروغ کے بعد 23ارب ریال تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کے 14ارب ریال ڈوب گئے۔  انفرادی کمپنیوں میں فوڈ اینڈ اسٹیپل ریٹیلنگ سیکٹر میں شامل انعم ہولڈنگ کو سب پر کمپنیوں سبقت حاصل رہی۔ منافع کے لحاظ سے الجوف سیمنٹ دوسرے نمبر پر رہی۔ نقصان کے لحاظ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شامل مکہ کنسٹریکشن ٹاپ پر رہی۔ جس کی قیمت 12.65فیصد کمی کے بعد 78.07ریال پر آگئی۔ نقصان کے لحاظ سے  سعودی الیکٹرسٹی دوسرے نمبر پر رہی ۔ انرجی سیکٹر میں منافع کے لحاظ سے سارکو ٹاپ پر رہی۔ سیمنٹ کے شعبے میں حائل سیمنٹ کو فوقیت حاصل رہی۔ اس شعبے میں سب سے زیادہ نقصان ساؤدرن پراونس سیمنٹ کو ہوا۔ چوتھی سہ ماہی قریب الختم ہے اس موقع پر مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات بھی آ رہے ہیں۔
 

شیئر: