Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیو وا کا بیٹا کرکٹ میں ان

 
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو وا کے بیٹے آسٹین وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں منتخب کر لیا گیا۔ آسٹن وا کو آل راونڈر کے طور پر انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کاحصہ بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے بیٹے ول سدرلینڈ کو اسی ایونٹ میں نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جونیئر ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت جیسن سنگھا کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹلٹ، میکس برینٹ، جیک ایڈورڈز زیک ایونز، جیروڈ فریمین، ریان ہیڈلے، باکسٹر ہالٹ، ناتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائیڈ پوپ، جیسن رالسٹن، پارام اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔ ریان ہیرس انڈر 19 اسکواڈ کے کوچ جبکہ کرس روجرز ان کے اسسٹنٹ ہوں گے۔آسٹین وا نے 2016 میں انڈر 17 نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی جبکہ رواں سال سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

شیئر: