ٹی 10لیگ:بنگال ٹائیگرزکی فتح
شارجہ: ٹی 10لیگ میں کھیلے جانیوالے تیسرے میچ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈز کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔پنجابی لیجنڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مقررہ 10اوورز میں مصباح الیون 6وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنا سکی۔عمر اکمل نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 38رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 30رنز بنائے جن میں 4چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔کپتان مصباح الحق نے ایک چوکے کی مدد سے 6رنز بنانے پر ہی اکتفا کیا اور انور علی نے انہیں بولڈ کردیا۔انور علی اور جنوبی افریقہ کے مرچنٹ لینگ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںافتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنے کرنے والی سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرز نے نسبتا تیزی سے کھیلتے ہوئے 9.2اوور ز میں 7وکٹوں کے بدلے میں 105رنز بنا لئے۔کپتان سرفراز احمد اور ڈیوڈ ملر نے 15،15رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے 3چھکوں کی مددسے 18رنز بنائے۔انور علی نے 2چھکے لگا کر 14رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔انور علی کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کااعزاز دیا گیا۔