سرخ رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟
سرخ رنگ جذباتیت اور طاقت کو ظاہر کرتا ہےے . اگر یہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ فوراً فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ صنف مخالف کے لیے کشش رکھتے ہیں اور ہر بات میں جیت آپ کا مقدر اور خواہش ہے . آپ ایک اچھے لیڈر ہیں . آپ زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں . آپ کو اپنی زندگی پر قابو ضرور ہے مگر کبھی نازک وقت آنے پر آپ اس کے غلام بھی بن سکتے ہیں .
اگر آپ سرخ رنگ کو نا پسند کرتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی کو جینے کی خواہش مر چکی ہے اور عملی طور پر جذباتی تعلقات کے حوالے بھی آپ کو بے مزہ کر دیتے ہیں . آپ نے اپنی خواہشات کو اتنا دبایا ہے کہ جذبات ختم ہو کر رہ گئے ہیں .