Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیری فارم کے جانوروں کے دودھ گلابی ہوجائیں گے

لندن .... اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچے دودھ میں اپنی پسند کا رنگ دیکھنا چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ سپر مارکیٹس وغیرہ میں بچوں کو راغب کرنے والے ایسے دودھ کے ڈبے بھی نظرآتے ہیںجن کے اندر دودھ مختلف رنگ کا ہوتا ہے اور اس میں مختلف پھلوں کی خوشبو بھی شامل ہوتی ہے مگر جب کوئی اضافی خوشبو دودھ میں ڈالی جاتی ہے تو دودھ کی اپنی افادیت ایک حد تک کم ہوجاتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت ڈیری فارم میں پلنے والے جانوروںکا دودھ قدرتی طور پر گلابی رنگ کا ہوا کریگا اور اس میں جھاگ بھی موجود ہوگا تاہم یہ رنگت صرف اسی وقت تک موجود رہیگی جب تک اس میں سے فیٹ (روغنیات)نکال نہ لی جائے۔ روغنیات کےساتھ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ یہ منصوبہ آرلا نامی کمپنی نے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پہلے مرحلے میں اس منصوبے پر برطانیہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کام کریگی۔

شیئر: