Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں داعش کا سیل بے نقاب کر دیا

سینٹ پیٹرز برگ ۔۔۔روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ملک کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگرد داعش کا ایک سیل بے نقاب کرلیا ہے جہاں شہر میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایف ایس بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف ایس بی نے داعش کے ہمدردوں کی سرگرمیوں کا کھوج لگایا جنھوں نے 16 دسمبر کو حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔سیکیورٹی سروس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران گروپ کے 7 اراکین کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے بڑی مقدار میں گھریلو ساختہ بم بنانے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، آٹومیٹک رائفلز، اسلحہ اور انتہاپسندانہ لٹریچر برآمد کرلیا ۔
 

شیئر: