Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد میں عراقی فوج کی خصوصی پریڈ

بغداد ..عراقی فوج کے دستوں نے بغداد میں خصوصی پریڈ میں شرکت کی۔ خصوصی پریڈ کا اہتمام عراق بھر سے داعش کو پسپا کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ۔ پریڈ میں شریک عراقی فوج کے دستے بغداد کے مرکزی چوراہے کی سڑک سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔ پریڈ میں فضا ئیہ کے ہیلی کاپٹراور جنگی طیارے بھی شامل تھے۔ پریڈ کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی صرف سرکاری میڈیا کو تقریب کور کرنے کی اجازت تھی واضح رہے کہ فتح کا جشن منانے کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اتوار کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: