واشنگٹن۔۔۔امریکی حکام نے کرپشن کے خدشات پر صومالی مسلح افواج کی زیادہ تر امداد معطل کر نے کی تصدیق کردی ہے۔امداد کی معطلی خوراک، ایندھن اور ہتھیاروں جیسے معاملات میں صومالی فوج کی بار بار کی نااہلیت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امداد میں یہ وقفہ اس لیے دیا جا رہا ہے تاکہ امداد کے موثر استعمال اور مطلوبہ مقاصد کے سلسلے میں امریکی معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔عہدے دار کا کہنا ہے کہ صومالی سیکیورٹی فورسز کے وہ ارکان جو الشباب کیخلاف بھرپور جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں امریکہ یا کسی تیسرے فریق کی جانب سے رہنمائی اور معاونت بدستور حاصل رہیگی۔