Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اور پیوٹین میں رابطہ،شمالی کوریا پرگفتگو

 واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹین  کو فون کیا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونیوالے مسائل کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر موجود نہیں تھے جبکہ ولادی میر پیوٹین کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور روس کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور کچھ پابندیوں کے سبب تعلقات میں بہتری نہیں آسکی تاہم امید ہے کہ وقت کے ساتھ روس اور امریکہ کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

 

شیئر: