Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینسلوانیا یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص پینسلوانیا کی سرکاری یونیورسٹی کا ملازم ہے اور اس نے اپنی بیوی پر گولیاں چلانے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔پولیس نے یونیورسٹی کی جانب جانے والے راستے بند کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
 

شیئر: