سپر ہیرو وڈیو گیم اسپائیڈر مین متعارف
سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر وڈیو گیم اسپائیڈر مین متعارف کروا دیا گیا جس کا نیا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سونی انٹریکٹیو انٹرٹینمنٹ کے اس وڈیو گیم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔گیم میں سپر ہیرو اسپائیڈر مین کا کردار اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے برائی کے خلاف لڑتا دکھائی دےگا اور اپنی طاقت اور عقل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو شکست دےگا۔ اسپائیڈر مین کے اس وڈیو گیم میں گیمنگ کے شوقین افراد کےلئے نئے ٹاسک اور مشن متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول میں پہنچانے کے لئے مدد گار ثابت ہوںگے۔امریکی وڈیو گیم ڈیولپرزکا تیار کردہ یہ دلچسپ ایکشن ایڈونچر وڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دیاجائے گا جو پلے اسٹیشن 4 کےلئے موزوں ہے۔