ایشوریہ کی ہم شکل ماہ لقا
ایشوریہ رائے بچن 1994 میں مس ورلڈ رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے بالی وڈ میں کام کرکے بھی خوب نام کمایا ہے۔ وہ 44 سال کی ہوچکی ہیں۔ ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ماہ لقا جابری سامنے آئی ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہے اور ماڈلنگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔ہندوستانی اخبار کے مطابق ’ماہ لقاجابری ‘ کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انہیں انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ماہ لقا کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا ہنس کر مقابلہ کیا ہے۔