ریاض۔۔۔۔ویلیوایڈڈ ٹیکس زمین بیچنے پر بھی لیا جائیگا۔ عملدرآمد یکم جنوری 2018سے ہوگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس انتظامیہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب بھی کوئی شخص کوئی پلاٹ فروخت کریگا ،اس سے 5فیصد ٹیکس لیا جائیگا۔ مثال کے طور پر کسی نے 10لاکھ ریال میں کوئی پلاٹ فروخت کیا تو اس سے 50ہزار ریال بطور ویلیوایڈڈ ٹیکس لئے جائیں گے۔