Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت

لندن:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اورعالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن کے حامل راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت منتخب ہو کر ریکارڈ قائم کردیا ۔سابق عالمی نمبر ون 36 سالہ فیڈرر انجری کے سبب 6ماہ تک کورٹس سے دور رہنے کے بعد رواں برس کے اوائل میں آسٹریلین اوپن میں واپس آئے اور ٹائٹل جیت کر خود کو ایک بار پھر عظیم کھلاڑی منوالیا۔انہوں نے اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ اس سال ان کی فتوحات کا ریکارڈ 52-5رہااور اس کارکردگی کے بدولت وہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچے۔اس سے قبل وہ 2004، 2006 اور 2007 میں بھی سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت کا ایوارڈحاصل کرچکے ہیں۔عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن محمد علی اور جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ 3،3 باریہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے تھے ۔اس ایوارڈ کے لئے شخصیات کا انتخاب عوامی رائے سے کیا جاتا ہے اور فیدرر ایک مرتبہ پھر عوام کے پسندیدہ کھلاڑی پائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور لوگوں کی محبت پر ان کے دل سے شکر گزار ہیں۔راجر فیڈرر کو ایک خصوصی تقریب کے دوران ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ 

شیئر: