گاندھی نگر ۔۔۔۔گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر کے نزدیک دادیل گاؤں میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 4سال کا بچہ اور ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 5افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں پارکنگ میں کھڑی 16موٹر سائیکلیں اور 2کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔ گاندھی نگر کے چیف فائر افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور امدادی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اورسخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ کثیف دھوئیں اور شعلوں کی زد میں آکر کہکشاں بانو اور 4سالہ بچہ ظہیرہلاک ہوگیا۔