Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نکلی شوہر کی قاتل

فتح پور۔۔۔۔گزشتہ روز ٹھاکر پور کے اجنتی گاؤں میں ایک نوجوان کا گلا دباکرقتل کردیا گیا۔ واقعہ میں پولیس نے مقتول کی بیوی ندھی یادو کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ اُس نے اپنے قریبی رشتے دار سریش عرف چھوٹا یادو کے ساتھ مل کرشوہر کا گلادباکر قتل کیاتھا۔ کوتوالی انچارج انل کمار رائے نے دونوں مجرموں کوقتل کی واردات میں ملوث ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شادی ندھی یادو سے 4سال قبل ہوئی تھی لیکن بیوی کا تعلق اسکے رشتے دار سریش سے ہوگیا تھا جس کے باعث شوہر بیوی میں اکثر جھگڑا ہونے لگا۔ بالآخر بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا دباکر قتل کردیا۔

شیئر: