Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور کرائم اینکر صہیب الیاسی پر بیوی کے قتل کا الزام ثابت

نئی دہلی۔۔۔۔جرائم کی دنیا کے شہسواروں کو بے نقاب کرنے اور بے لاگ تبصروں کے ماہرٹی وی سیریلزکے خالق اور میزبان صہیب الیاسی کو دہلی کی کڑکڑ ڈوما عدالت نے 17سال پرانے مقدمے میں بیوی کے قتل کے مقدمے میں ملزم قرار دیا ہے۔یادرہے کہ 2000ء میں الیاسی کی بیوی انجو الیاسی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی جس پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔واضح ہو کہ صہیب نے بیوی کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بتایا تھا کہ وہ رات میں جب کام سے واپس گھر لوٹے تھےتو انجو سے کسی بات پر تکرار ہوگئی تھی۔ اس دوران انجو نے پہلے پستول نکال کر خود کو گولی مارنے کی ناکام کوشش کی بعد ازاں کچن میں جاکر چاقو سے خود پر وار کرلیا جسے زخمی حالت میں ایمس لے جایا گیا جہاں و زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔انجو کی موت خود کشی تھی یا قتل اس کی تحقیقات کیلئے پولیس نے میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرائی جس کی بنیاد پر پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ انجو نے خو د کشی کی ہے۔2014ء میں انجو کی ماں روکما سنگھ کی اپیل پر ہائیکورٹ نے صہیب کے خلاف قتل کا مقدمہ چلانے کا حکم دیدیاتھا جس کے بعد دہلی پولیس نے صہیب کے خلاف جہیز اور قتل کے مقدمات درج کرلئے تھے۔انجو کے گھر والے جس انصاف کی لڑائی لڑرہے تھے وہ 17برس بعد کامیاب ہوگئے۔ اب 20دسمبر کو صہیب کی سزا کا اعلان کیا جائیگا۔

شیئر: