شامی اپوزیشن رہنما امریکی لاپروائی سے خائف- - - - - - اخبارات کی شہ سرخیاں
17دسمبر اتوار کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے الشرق الاوسط نے صفحہ اول پر شہ سرخیاں کچھ یوں لگائیں
الشرق الاوسط
٭ امریکہ کے نائب صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ سے قبل بیت المقدس میں زبردست کشیدگی، فلسطینی دیوار گریہ سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں۔احتجاجی مظاہروں میں جاںبحق ہونیوالوں کی تدفین۔
٭ تیونس کے شہر سیدی بوزیدغربت ، بیروزگاری اور سیاسی لاپروائی کاشکار، تیونس انقلاب کے 7برس بعد بھی شہریوں میں مایوسی کا ماحول۔
٭ 17دسمبر 2015ء کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پانیوالے ’’صخیرات لیبیا‘‘معاہدہ معلق پڑا ہوا ہے۔ متعلقہ فریق موقف تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
٭ شامی اپوزیشن رہنما امریکی لاپروائی سے خائف۔ جنیوا8کی ناکامی کے بعد سیاسی حل ماسکو کے ہاتھ میں چلا گیا۔
٭ صنعاء سے امدادی تنظیموں کے کارکن راہ فرار اختیار کرنے لگے۔ امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش۔
٭ جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں یورپ کے انتہا پسند دائیں بازو کے سربراہوں کی کانفرنس۔
* * * *
المدینہ
٭ جدہ شہر کے 78فیصد محلوں میں گندے پانی کے نکاسی کا نیٹ ورک نہیں بچھایا گیا، پبلک کنٹرول بورڈ ۔
٭ ہاتھ پیر باندھ کر مجھے ستایا گیا،مجھ پر جبر و تشدد کیا گیا،تحریک انتفاضہ میں شامل فلسطینی بچے الجنیدی کا شکوہ۔
٭ وزار ت آبادکاری نے شہریوں کیلئے 2لاکھ 80ہزار مکانات تیار کردیئے۔
٭ حوثی ملیشیا نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے طارق صالح کی تلاش کا اعلان کردیا۔
٭ محکمہ شماریات نے مردم شماری کیلئے خواتین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
٭ جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے میں ناولوں کی مقبولیت۔
٭ قدیم مکانات کا طرز تعمیر اور تعمیراتی سامان کی منصوبہ بندی جدیدگھروں سے زیادہ موثر اور مفید پائی گئی، خصوصی رپورٹ۔
٭ سرکاری قرضے کے ذریعے خسارہ پورا کیا گیا اور آمدنی و اخراجات میں توازن پیدا کردیا گیا۔