نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔ ہندمیں لڑکیوں اور خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی دہلی میں قائم جرائم کے اعدادوشمار کے قومی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں زیادتی کے 1996 مقدمات درج کرائے گئے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کی تعداد 1893 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔حکومت نے شہریوں کو محفوظ بنانے کی غرض سے خفیہ نگرانی کے کیمرے نصب کیے ہیں اور فوری مدد کے لیے ہیلپ لائن کے مراکز قائم کئے ہیں تاہم سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے اور خواتین ، لڑکیوں اور حتیٰ کہ بچیوں کیخلاف زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔خواتین کے حقوق کے لیے کا م کرنے والے سرگرم کارکن زیادتی کے مقدمات میں بعض موقعوں پر قانون کے استعمال کے طریقہ کار پر بھی پر یشان ہیں۔