Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی سیاسی اور عوامی سائبان سے محروم

عدن۔۔۔۔یمن کے وزیر خارجہ عبداللہ المخلافی نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی عوامی اور سیاسی ہر طرح کے سائبان سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن کی آئینی حکومت کے ماتحت افواج نے شبوہ اور مغربی ساحل محاذوں پر فوجی پیشرفت حاصل کرلی۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے ساتھ سیاسی حل ممکن نہیں کیونکہ فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے اور وہ قیام امن کی ہر کوشش کو معطل کردیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنر ل پیپلز کانگریس کو حوثیوں کا رنگ دینے کی سازش رچ رہے ہیں۔

شیئر: