پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد نے کہا کہ یکساں نظریے والی پارٹیوں کو متحد کرکے بی جے پی سے ملک کو آزاد کرانے کیلئے آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔ یادو نے قانون ساز کونسل کی سابق رکن ڈاکٹر پدما شاجھا کی کتاب’’یگ درشٹا راجیو گاندھی‘‘کا اجراء کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ یکساں نظریے والی پارٹیوں کو متحد کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی سے ملک کو آزاد ی دلانے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ابھی ’’سائلنٹ موڈ ‘‘پر ہیں۔ اور سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ لالو پرساد نے کہا کہ آخری پائیدان پر بیٹھے ہوئے لوگوں کواگلی صف میں لانےکیلئے ہمیشہ فکرکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں جمہوری تنظیموں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی اور خود مجھے پریشان کیا جارہا ہے۔