Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کے تمام ارکان پارلیمنٹ او رعہدیداروں کو راہول کا عشائیہ

    نئی دہلی- - - - - -کانگریس صدر راہول گاندھی نے پارٹی صدرکا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی پارٹی میں یکجہتی کی کوششوں کو مزیدمضبوط بنانے کے تحت اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو اتوار کو عشائیہ پرمدعو کیا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں میں  یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ کانگریس کیلئے انتہائی مشکل قرار دیے جانے والے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے فورا ًبعد پارٹی کی کمان سنبھالنے والے  راہول گاندھی کی جانب سے اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور عہدیداروں کو خصوصی ڈنر پر مدعو کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی کو متحد رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔اگرچہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ  راہول گاندھی کے ہاتھوں کانگریس کی باگ ڈور کے آنے سے پارٹی میں نوجوان لیڈروں کے قد بڑھنے کا امکان ہے لیکن اس ڈنر میں عمر کی قید کے بغیر ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو مدعو کرکے شاید وہ یہ اشارہ دینا چاہتے ہیں کہ ان کی نظر میں پارٹی کے تمام لیڈر اور کارکن، چاہے وہ نوجوان ہوں یا  پھر عمر رسیدہ، یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

شیئر: