Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان بولنگ کرتے ہوئے چل بسا

تریوندرم: ہندوستانی ریاست کیرالہ میں ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 25 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بولر پدمانابھ ڈرمبالا ٹیم کی جانب سے بولنگ کروارہا تھا کہ دل کا دورہ پڑجانے سے جان کی بازی ہار گیا۔عینی شاہدین کے مطابق پدمانابھ اپنا اسپیل مکمل کرا رہا تھا کہ دوران بولنگ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک گر گیا، امپائر اور دیگر کھلاڑی اس کی جانب بھاگے مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت کی تصدیق کردی ۔

شیئر: