Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا بارات کے دوران ہلاک

نئی دہلی ..... ہندوستانی ضلع آنندکے قصبہ میں دولہا ڈھول اور باجوں والی اپنی بارات میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ اس کے قریبی رشتہ دار دل کا دورہ پڑنے کے وقت ناچنے میں مصروف تھے اور دولہا کو دوستوں نے کندھوں پر اٹھایا ہوا تھا۔ آنند ضلع سے60 کلو میٹرز دور بورسد نامی قصبہ میں دوستوں کے کندھوں پر سوار 25 سالہ ساگر سولنکی نامی دولہااچانک ایک طرف ڈھلک کر گر گیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کے دورے سے اس کی ہلاکت کا اعلان کیا جس کے بعد دو نوں گھرانوں میں کہرام مچ گیا ۔دولہا کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا نجی کمپنی میں ملازم تھا۔ 

شیئر: