Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست خوردہ انگلش کرکٹ کپتان کا مذاق

 
لندن:ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کی جانب سے انگلش کپتان جوائے روٹ کا مذاق اڑانا مداحوں کو پسند نہیں آیا۔ پیٹرسن کو اس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کیون پیٹرسن نے ایشز سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر رائے دیتے ہوئے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”شاندار کپتان“ کے کیپشن کے ساتھ جوائے روٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ واٹر گن لئے ہوئے ہیں۔شائقین کرکٹ کو پیٹرسن کا یہ عمل قطعی پسند نہیں آیا اور جوابی پوسٹ کے ذریعے ان پر شدید تنقید کی۔انگلش کپتان جو بہت اچھے بیٹسمین ہیں اس سیریز میں قیادت کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں ناکامی سے دوچار ہوئے ۔ روٹ نے 6 اننگز میں صرف 176 رنز بنائے جبکہ ان کے حریف کپتان اسٹیون اسمتھ 426 رنز بناچکے ہیں جس میں پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے 239 رنز بھی شامل ہیں۔اسی وجہ سے پیٹرسن نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جو خود ان کی سبکی پر ختم ہوئی۔
 

شیئر: