احمد آباد۔۔۔۔اگر 1990سے ابتک انتخابات پر نظر ڈالیں تو ریاستی اسمبلی میں کم ہی مسلمان پہنچ پائے ہیں۔ 1990ء میں 2مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، 1995ء میں ایک، 1998ء میں 5،2002ء میں 3 مسلمان،2007ء میں 5اور 2012میں 2مسلم امیدواراور اب2017میں4مسلم امیدوار انتخابات جیت کر اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔واضح ہوکہ گجرات میں 21اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں مسلم آبادی کا تناسب 20فیصد ہے ۔