Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان ، فضائی کارروائی میں 10 جنگجو ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی  فورسز کے فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 10 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان نصرت اللہ جمشیدی نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر صوبہ فاریاب کے ضلع شیرائن  ناگاب میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 طالبان ہلاک جبکہ ان کے تمام ہتھیار اور اسلحہ تباہ ہوگیا ۔دریں اثناء صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیائی  میں داعش جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں  4 داعش جنگجو ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں  آپریشن جاری تھا 
 
 

شیئر: