افغانستان میں نیا امریکی فوجی کیمپ
کابل۔۔۔ امریکی فورسز افغانستان میں ایک نیا فوجی کیمپ بنانے کا ارادہ کررہی ہیںجس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ تعمیراتی سامان اور دیگر آلات تیزی سے منتقل کیے جارہے ہیں۔ سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ حال ہی میں بڑی تعداد میں تعمیراتی سامان اور دیگر آلات سے بھرا ایک جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جس کی دستاویز (آئی جی ایم) کے مطابق یہ درآمدات امریکہ کی آرمی کور انجینیئر نگ سروسز کی جانب سے کی گئی تھی۔اس بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ درآمدات ایک نئے’ ’شاہین کیمپ‘‘ قائم کرنے کیلئے تھیں۔ در آمد شدہ سامان میں معیاری اشیاء اور ضروری حصوں کے ساتھ 22 میگا واٹ کے مکمل پاور پلانٹ کی 13ویں جزوی شپمنٹ شامل تھیں ۔ اسکے علاوہ جہاز میں آنے والے سامان میں منصوبے کی ضروریات کے مطابق شاہین کیمپ سب اسٹیشن کیلئے 15-220/20 کے وی کے تھری فیز پاور ٹرانسفارمر کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور سپلائی شامل ہیں۔