کراچی:مایہ ناز آل راونڈر اور جارح بیٹسمین شاہد آفریدی نے دنیا کا سب سے اونچا چھکا لگانے کے ساتھ ساتھ اب تک دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ شاہد آفریدی کی شناخت رکھنے والے 2 چھکے آج تک ریکارڈ ہیں۔ ان میں میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کا وہ چھکا یادگار ہے جس پر انہیں 12 رنز ملے تھے اوران کا شکار ہونے والے بولر فلیمنگ تھے۔ اسٹیڈیم پر چھت تھی اور قواعد و ضوابط کے مطابق بلے باز کی جانب سے گیند کو چھت تک پہنچانے پر اس کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کیا جاناتھا۔ آفریدی کا ایک اور چھکا اس لئے ریکارڈ بنا کہ گیند شاٹ لگنے کے بعد وکٹ سے 158 میٹر دور جاگری جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔