راجستھان ۔۔۔۔۔ گجرات میں 99 پر رک جانے کے بعد بی جے پی کے لئے راجستھان سے بری خبر آئی جہاں اسے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کانگریس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔راجستھان میں ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 45 سیٹوں میں سے محض 17 نشستیں بی جے پی کے حصے میں آ ئیں جبکہ کانگریس نے 27 نشستیں حاصل کیں۔راجستھان کے 26 اضلاع میں ہونیوالے ضمنی انتخات میں ضلع پریشد کی چاروں نشستوں کانگریس کے کھاتے میں چلی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پنچایت سمیتی کی کل 27 میں سے 16 نشستیں کانگریس کے حصہ میں آئیں جبکہ بی جے پی کو 10 سیٹیں ملیں۔ علاوہ ازیں شہری علاقوں کے میونسپل وارڈوں کی 14 میں سے آدھی نشستیں کانگریس نے جیت لیں۔ وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ کے حلقہ باراں سے2 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔واضح ہوکہ یہ ضمنی انتخابات کچھ منتخب نمائندوں کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔