سری نگر ۔۔۔۔جموں کشمیرکی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بنگلور میں 2کشمیری بھائیوں کو زدو کو ب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔بنگلور کے سنجے نگر میں 10افراد کے گروپ نے محض اس وجہ سے 2کشمیری بھائیوں کو زدوکوب کیا جب وہ کنڑمیں بات نہیں کرپائے ۔ کشمیری بھائیوں کو زدوکوب کرنے والا گروپ موقع سے فرار ہوگیا۔ زدوکوب کا نشانہ بننے والوں میں مینجمنٹ اسٹیڈیز کا 24سالہ طالب علم اور اس کا بڑا بھائی شامل ہیں۔