کانپور۔۔۔۔بینکوں کی من مانی اور ریزرو بینک آف انڈیا کی خاموشی پر عوام مہنگائی تلے دبتی جارہی ہے۔کروڑوں روپے کے سکوں کے نیچے دبے تاجر اب کمیشن پرسکے بدلنے کیلئے مجبور ہیں۔ بینک سکے جمع کرنے سے انکار کررہے ہیں اور آربی آئی اس سلسلے میں کوئی سخت قدم نہیں اٹھا رہی۔ کانپور میں اس وقت 200کروڑ روپے سے زائد کے سکے بازار میں موجود ہیں ۔ سکوں کی کثرت کو دیکھتے ہوئے تاجروں نے سکے لینا بند کردیا تو کاروبار ٹھنڈا پڑنے لگا۔جب سکے لینے شروع کئے تو کاروبارمیں سرمایہ پھنسنے لگا۔ اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے کاروباریوں نے سکوں کو نوٹوں میں تبدیل کرنا شروع کردیا۔ اب ریزگاری کو نوٹوں میں بدلنے والے ایجنٹ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تاجروں نے 15سے 30فیصد تک کمیشن لینا شروع کردیا۔