Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکنے کاحکم

اسلام آباد.. اسلام آباد ہائی کورٹ نے اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کو کارروائی سے روک دیا۔ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اسحاق ڈار کی عدم حاضری میں احتساب عدالت میں شہادتیں ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ احتساب عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو 17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

شیئر: