اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟
سلمان خان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ٹاپ پر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
90 کی دہائی میں انڈین فلم انڈسٹری میں عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مثلث ’بالی وڈ کے خانز‘ کے نام سے ابھری جو گذشتہ تین دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کر رہی ہے۔
بالی وڈ کی اربوں روپے کاروبار کرنے والی ٹاپ 100 فلموں میں عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کئی فلمیں شامل ہیں۔
گوکہ بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ’پشپا ٹو‘ ہے جس نے 836 کروڑ انڈین روپے کمائے۔
تاہم سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ہے جو 640 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔
گو کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ کی ٹاپ 100 فلموں میں تینوں خانز کی فلموں میں سے شاہ رخ خان کی فلم جوان ٹاپ پر ہے لیکن اس لسٹ میں سب سے زیادہ فملیں سلمان خان کی ہیں۔
سلمان خان کی 14 فلمیں سب سے زیادہ کمانے والی بالی وڈ کی 100 فلموں میں شامل ہیں۔ سلمان کے بعد اس لسٹ میں شاہ رخ خان کی آٹھ فلمیں ہیں جب کہ عامر خان کی چھ فلمیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ کی 100 فلموں میں شامل ہیں۔
سلمان خان کی فلمیں
سلمان خان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ٹاپ پر ہے۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 339 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

’بجرنگی بھائی جان‘ 320 کروڑ، ’سلطان‘ 300 کروڑ، ’ٹائیگر تھری‘ 286 کروڑ، ’کک‘ 223 کروڑ، ’بھارت‘ 211 کروڑ، ’پریم رتن دھن پائیو‘ 207 کروڑ، ’ایک تھا ٹائیگر‘ 198 کروڑ روپے، ’ریس تھری‘ 159 کروڑ روپے، ’دبنگ ٹو‘ 158 کروڑ، ’دبنگ تھری‘ 150 کروڑ روپے، ’باڈی گارڈ‘ 142 کروڑ روپے، ’دبنگ‘ 139 کروڑ روپے، ’ٹیوب لائیٹ‘ 121 کروڑ روپے اور ’ریڈی‘ 120 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ تو بالی وڈ کی سب سے زیادہ کامیاب ترین 100 فلموں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ٹاپ 100 کامیاب ترین فلموں میں شاہ رخ خان کی 8 فلمیں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ بھی بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ہے جو 543 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 232 کروڑ روپے، ’چنائی ایکسپریس‘ 227 کروڑ روپے، ’ہیپی نیو ایئر‘ 205 کروڑ روپے، ’دل والے‘ 148 کروڑ روپے، ’رئیس‘ 137 کروڑ روپے، ’جب تک ہے جان‘ 120 کروڑ روپے اور ’را ون‘ نامی فلم 118 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
عامر خان کی فملیں
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 100 فلموں میں عامر خان کی جس فلم نے سب سے زیادہ بزنس کیا تھا وہ ’دنگل‘ تھی۔

فلم ’دنگل‘ 387 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 339 کروڑ روپے، ’دھوم تھری‘ 284 کروڑ روپے، ’تھری ایڈیٹس‘ 202 کروڑ روپے، ’ٹھگز آف ہندوستان‘ 145 کروڑ روپے اور ’گجنی‘114 کروڑ انڈین روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
