سائبیریا۔۔۔۔۔۔ سائبریا میں ایک فوٹو گرافر نے منفی 15درجے حرارت کے دوران بعض بلیوں کی تصاویر اتاریں ۔ایسی صورت میں جبکہ شدید سردی پڑ رہی ہو اور طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہوں ہر شخص ہی گھروں میں دبکا پڑا رہتا ہے وہیں ایک جوڑا برسوں سے رہائش پذیر ہے جس نے چند بلیاں پالی ہوئی ہیں اور ان کے ہاں یہ بلیاں مرغیوں کے ڈربوں میں رہتی ہیں ۔ بلیوں کے بال ہی انہیں اس شدید ترین سردی سے بچاتے ہیں ۔ اس جوڑے نے مرغیاں اور خرگوش بھی پالے ہوئے ہیں ۔ سائبیریا کی بلیاں اپنے نرم و نازک بالوں کی وجہ سے بڑی مشہور ہیں اور انہیں دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا ہے ۔