Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلے کپڑے نکاسی آب کی پائپ لائنیں بند کرنے کا بڑا سبب

    لندن- - - -  فرش کو صاف کرنے والے  گیلے کپڑے  نکاسی آب کی پائپ لائنوں کی بندش کا بڑا سبب ہیں۔  ایک نئی سروے رپورٹ کے مطابق 90 فیصد پائپ  انہیں کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں اور پانی  سڑکوں پر  پھیل جاتا ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ فرش صاف کرنے والے  یہ کپڑے  ٹوائلٹ میں پھینکنے کے بجائے کچرے میں ڈالے جائیں۔  یہ  کپڑے عام طور پر  فائبر یا کاٹن سے بنائے جاتے ہیں۔  متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ  ایسے کپڑے زیادہ تر ساحل پر بھی نظر آئے جس سے سمندر میں ماحولیاتی آلودگی  پیدا ہوتی ہے۔  برطانیہ میں ہر سال  نکاسی آب کے پائپ بند ہونے کے 3 لاکھ واقعات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کو  پائپوں کی صفائی کیلئے سالانہ  100 ملین پونڈ صرف کرنے پڑتے ہیں اس کے علاوہ سیلاب کے دنوں میں  صورتحال  زیادہ خراب ہوتی ہے۔

شیئر: