بیجنگ.... چین میں ایک خاتون آنکھوں میں سوزش کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئی تو معلوم ہوا کہ انکی پلکوں میں 100سے زائد جراثیم موجود ہیں۔ ڈاکٹر نے جب ان سے معلومات حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ انہوں نے پچھلے 5 برس سے اپنے تکیے کا غلاف نہیں بدلا۔ خاتون کاکہناتھا کہ گزشتہ2برس سے اسے آنکھوں میں سوزش کا مسئلہ تھا۔ کافی علاج کے بعد بھی مسئلہ ختم نہ ہوسکا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ 2012 ء سے اب تک تکیہ غلاف نہیں دھویا۔ اگرچہ پلکوں میں جراثیم گھر کرنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں لیکن اتنے جراثیم پائے جانے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ خاتون کی آنکھیں ہر وقت لال ہوتی تھیں اور ان میں درد ہوا کرتا تھا۔