Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کاسب سے چھوٹا موبائل فون‎

زینکو ٹنی ٹی 1 کو دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون قرار دے دیا گیا ہے۔ موبائل فون سائز میں انگوٹھے سے چھوٹا اور وزن میں سکے سے بھی ہلکا ہے۔فون کا وزن صرف 13 گرام ہے۔ فون میں 0.49 ایچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔موبائل فون میں 32 ایم بی اسٹوریج دیا گیا ہے جس میں 300 کانٹیکٹ ، 50 ایس ایم ایس اور 50 کال لاگ محفوظ ہو سکتے ہیں۔فون کی بیٹری 200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں ٹو جی ، بلیوتوتھ اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔فون کی قیمت صرف 30 یورو ہے اور اس کی فروخت مئی 2018 میں شروع ہوگی۔

شیئر: