ہالی وڈ سینما اسکرین کی نئی فلم اوشین 8' کی جھلکی پیش کردی گئی۔ ' اوشین 8' کی کہانی خواتین کے ڈکیت گروپ پر مبنی ہے جس میں جرائم پیشہ خواتین کا گروپ ایک سالانہ تقریب کے دوران نیویارک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کا پلان بناتا ہے ۔ان کا ہدف مہنگے ترین زیورات کو چرانا ہوتاہے۔ہدایتکار گیرے روپ کی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں مشہور گلوکارہ ریحانہ سمیت ہالی وڈ اداکارہ سینڈرا بلاک، اینی ہیتھوے، سارہ پالین سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ فلم اگلے برس جون میں سینما اسکرین پر پیش کی جائے گی۔