راولپنڈی ...بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے سبی کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ فورسز نے دوسری کارروائی تربت کے علاقے گندمگوزی کاور میں کی۔ جھڑپ میں مزید 2دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔