واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکی نوجوان نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنالیا۔ امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والا اینٹونیو ڈیوس نامی نوجوان اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنالیتا ہے۔ ڈیوس کچھ سال قبل ایک حادثے میں چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا تھا تاہم اس نے اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا جس کے بعد اپنے منہ کے ذریعے کئی دیدہ زیب فن پارے تیا ر کرچکا ہے۔