کراچی... شاہ زیب قتل کیس میں سیشن عدالت نے مجرمان کی ضمانت پر رہائی منظور کرلی ۔شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5،5 لاکھ روپے فی کس ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو سماعت کے دوران مقتول شا ہ زیب کے والد نے صلح سے متعلق حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ بینے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی تھی۔قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کیا تھا۔ ملزمان کی ضمانت پر رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور ا س کے ایک ساتھی کو شاہ زیب کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کو از سر نو سماعت کے لئے سیشن عدالت بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔