Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 85 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری‎

اوپو کمپنی کی ای سیریز کے نئے اسمارٹ فون اے 85 کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ فون میں 5.7 انچ ایل سی ڈی ایچ ڈی ڈسپلے ، آکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا جائے گا جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اے 85 کو گولڈ اور کالے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

شیئر: