جیونی کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ایس 10 لائٹ لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 427 پروسیسر ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو ہوم بٹن میں جگہ دی گئی ہے۔ جیونی ایس 10 لائٹ کی قیمت 250 ڈالر ہے اور اسے کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :جیونی کمپنی کے 6 نئے اسمارٹ فون لانچ