جیونی ایف 205 اور ایف 6 کی تفصیلات سامنے آ گئیں
جیونی کمپنی 26 نومبر کو 8 نئے اسمارٹ فون لانچ کر نے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فونز سے متعلق تفصیلات اور تصاویر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایف 205 اور ایف 6 سے متعلق تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔
دونوں اسمارٹ فونز میں فل اسکرین ڈسپلے اور انتہائی معمولی بیزل دیے جائیں گے۔ایف 205 میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،میڈیا ٹیک پروسیسر، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج ، 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ ایف 6 میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،میڈیا ٹیک پروسیسر، 4 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ سیٹ اپ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔
اسمارٹ فون کی بیٹری 2970 ملی ایپمئر آورز کی ہو گی۔واضح رہے کہ کمپنی اسمارٹ فونز کو چائنہ میں منعقدہ تقریب میں لانچ کرے گی۔