اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں چپ نہیں بیٹھیں گے۔ نئے شواہد ملے ہیں۔بنی گالہ میں اجلاس سے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تحریک عدل کے لئے نہیں شہبازشریف کیخلاف ہوگی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چین نے میٹرو بس منصوبے میں کرپشن پکڑی ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے مزید ثبوت سامنے لائیں گے۔ ماضی میں نے شریف خاندان کوتحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نااہلی کیس میںاپیل میں فیصلے کے بعدنیاسیکریٹری جنرل تعینات کریں گے۔قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حدیبیہ کیس پرقانونی چارہ جوئی کے حوالے سے مختلف پہلووں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ اسے سردخانے میں ڈالنے کی کوششیں ناکام بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ عوام میں آگاہی کے لئے قومی سطح پر مہم بھی چلائی جائے گی۔