یوٹیوب نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور اب آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین اپنے اسمارٹ فونز پر یوٹیوب ویڈیوز ورٹیکل پوزیشن پر فل اسکرین میں دیکھ سکیں گے۔ اس سے قبل ورٹیکل پوزیشن پر بننے والی ویڈیوز کو فل اسکرین کرنے پر اسکرین کے دونوں جانب کالی پٹیاں نظر آتی تھیں اور ویڈیو اسکرین کے درمیانی حصے میں ہی پلے ہوتی تھی۔ اس اپڈیٹ کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے ڈھائی سال قبل ہی پیش کر دیا گیا تھا تاہم آئی او ایس کے لیے اسے اب متعارف کروایا گیا ہے ۔