کپتان ویرات کوہلی کی ٹیم میں واپسی
ممبئی: ہند نے دورئہ جنوبی افریقہ کیلئے17 رکنی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔اس دورے کےلئے ہندوستانی اسکواڈ میں ویرات کوہلی دوبارہ کپتانی سنبھالیں گے جو حال ہی میں اپنی شادی کی چھٹیو ں پر تھے جبکہ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد شامی اور شردل ٹھاکر کے نام بھی شامل ہےں اور کیدار جادھیو کو بھی منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ سری لنکاکے مقابلے میں ہوم سیریز میں شریک واشنگٹن سندر اور سدھار کول کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔منتخب کھلاڑیوں میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، دھون، اجنکیا راہنے، شیریاس ایئر، منیش پانڈے، کیدار جادھیو، کارتھک، مہندر سنگھ دھونی، اکشر پٹیل، یزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، بمرا، بھونیشور ، پانڈیا، محمد شامی اور شردل ٹھاکرشامل ہیں۔